راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان نیوزی لینڈٹی20 سیریز فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم قومی ٹیم کو 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے دو میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا،دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا میچ بارش کی نذر ہو اتھا۔













