سڈنی (نیوز ڈیسک) ایشریز سیریز کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا پیٹ کمنز کپتان ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، ٹوڈ مرفی، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ،میتھیو رنشا اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔
Your 17-strong squad ready for a massive few months abroad 💪 pic.twitter.com/yjrSdG9kyn
— Cricket Australia (@CricketAus) April 19, 2023
واضح رہے کہ مارکس ہیرس، جوش انگلس اور مچل مارش کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے ،آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون کے درمیان کھیلا جائے گا اور 16 جون سے ایشز سیریز کھیلی جائے گی۔