لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 193 رنز کا ہدف،مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 154رنز ہی بنا سکی،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 38 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دے دیا تھا مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 154 رنز بنا سکی،نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین 64 رنز ناقابلِ شکست بنا کر نمایاں رہے۔ چیڈ باؤس 26، کپتان ٹام لیتھم 19 اور کول میکونچی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے۔ کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کیریئر کی تیسری سنچری بنائی ، وہ 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ افتخار احمد 33 رنز بنا کرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ محمد رضوان صرف 50 رنز ہی بنا سکے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 جبکہ روی رچندر اور جیمز نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی تھیں۔
We obtain a 2️⃣-0️⃣ lead after cruising to another victory tonight 👏
4⃣2⃣ wins in T20Is as captain for @babarazam258 🙌#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/oVKGBrHlda
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 15, 2023