اہم خبریں

کینیا،خواتین کے شطرنج ٹورنامنٹ میں برقع پہن کر نوجوان کی شرکت

نیربی(نیوزڈیسک)کینیا میں خواتین کے شطرنج کے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے 25 سالہ نوجوان نے برقع اور چشمہ پہن کر اپنا روپ تبدیل کرلیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق نوجوان نے لڑکی کا روپ دھار کر اور لڑکی کےنام سے ہی ٹورنامنٹ میں اپنی رجسٹریشن کرائی تاہم ٹورنامنٹ کے عملے کو اس کی کامیابی پر شک ہوا جس کے بعد اسے پکڑ لیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ابتدائی طور پر مداخلت سے ہچکچاتے ہوئے چوتھے راؤنڈ کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ چوتھے راؤنڈ کے بعد کھلاڑی کو ایک کمرے میں لے جایا گیا اور شناخت کے لیے کہا گیا جس پر اس نے حقیقت بتا دی کہ وہ یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور مالی پریشانی کا شکار ہے۔ملزم نے دھوکا دہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا مالی پریشانی کے باعث کیا۔ حقیقت سامنے آنے کے بعد کھلاڑی کو ٹورنامنٹ سے نکال دیا گیا اور اس کے پوائنٹس اس کے حریفوں کو دے دیے گئے۔

متعلقہ خبریں