لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان نیوزی لینڈسیریز ، دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا،پہلا میچ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 88 رنز سے ہرا دیا ۔ ٹیم پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عماد وسیم نے 2 جبکہ شاہین، زمان، فہیم اشرف اور شاداب نے ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار بولنگ کراکر 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 بھی آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم صرف 16ویں اوورز میں 94 رنزپر ڈھیر ہوگئی تھی ۔
