نیویارک (اے بی این نیوز )باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی مائیکل جارڈن کے جوتے 2.2 ملین ڈالر ( 63 کروڑ 38 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام ہو گئے۔غیر ملکی خبر ساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق سپر اسٹار مائیکل جارڈن کے یہ جوتے اب تک فروخت ہونے والے سب سے قیمتی جوتے بن گئے ہیں۔مائیکل جارڈن کے دستخط والے جوتوں کی نیلامی کے لیے سوتھبی ( ایک فائن آرٹ کمپنی) نے 2 سے 4 ملین ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل جارڈن کی 1998 میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے ہونے والے فائنل میں پہنی ہوئی جرسی 2022 میں نیلام ہو چکی ہے جس کی قیمت 10.1 ملین ڈالر تھی۔اس موقع پر سوتھبی کے سربراہ کی جانب سے کہا گیا کہ ریکارڈ توڑ نتیجہ مزید ثابت کرتا ہے کہ مائیکل جارڈن کے کھیلوں کی یادداشتوں کی مانگ تمام توقعات سے بڑھ کر ہے۔













