کرا چی(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باور شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی حرمت اور عزت کا خیال رکھیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے نو جوان فا سٹ باؤلر ہشاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بعض اوقات ہم سب کو رمضان المبارک میں ایسی چیزیں نظر آتی ہیں جو اس کی روح کے خلاف ہوتی ہیں، برائے مہربانی ماہ مقدس مہینے کا مقصد یاد رکھیں یہ غور و فکر کا مہینہ ہے۔فاسٹ باولر نے مزید لکھا کہ اللہ رب العزت کی محبت کے حصول کے لیے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے کا انتظار کیا کرتے تھے۔ رمضان المبارک کی حرمت اور عزت کا خیال رکھیں۔
Sometimes we all come across things in Ramadan which are opposite to it’s spirit Please remember the purpose of this month. It’s the month of reflection charity, and seeking love of Allah SWTOur beloved Prophet used to wait for this month. Iski hurmat or izzat ka khayal rakhain🙏
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) April 9, 2023














