اہم خبریں

سفیان خان ہاکی کیمپ میں شریک ہونگے، نیوی کی کیسز واپس لینے کی یقین دہانی

لاہور(نیوزڈیسک ) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور نیوی حکام کے درمیان معاملات طے پاگئے،نیوی کے سفیان خان ایشیا کپ کے لیے جاری کیمپ میں شرکت کریں گے۔سیکرٹری ہاکی فیڈریشن حیدرحسین کے مطابق نیوی حکام سے بات چیت ہو چکی ہے۔معاملے کے حوالے سے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد کامران سے تفصیلی بات ہوئی ہے ۔نیوی حکام نے تمام کیسز واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ماضی کی طرح تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ نیوی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔سیکرٹری پی ایچ ایف کا یہ بھی کہناہے کہ نیول چیف کےشکرگزار ہیں جنہوں نے اس معاملے کو ختم کرنے میں دلچسپی لی ۔ یقین دلایا گیا ہے کہ تمام معاملات کو ایک ایک کرکے حل کیا جائے گا ۔ معاملہ جو ہونا تھا وہ اب ہو چکا ہے اب ایشیا کپ کی تیاریوں پر توجہ مرکوز ہے ہے ۔ سفیان ہمارا قومی اثاثہ ہے اس کو کسی طور پر کیمپ سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔یاد رہے کہ سفیان خان کی کیمپ میں شرکت پر ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا تھ۔ا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ادارے کے سربراہ کو اس ناخوشگوار واقعے کے بارے میں لکھا تھا۔ایشیا کپ کیمپ میں نیوی حکام نے امیدواروں اور کوچز کے ساتھ ہتک آمیز اور نہایت نامناسب رویہ اپنایا۔ نیوی کے حکام سفیان کی تلاش میں کیمپ آئے تھے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے وہ نیوی میں اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر ہے۔

متعلقہ خبریں