لاہور(نیوز ڈیسک) مشیر کھیل پنجاب اور قومی کرکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے چیمپئن شپ کا آغاز کردیا ،نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔آج رمضان سپورٹس سیریز 2023ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے چیمپئن شپ کا آغاز کردیا گیا ، سیریز کیلئے خزانہ سے رقم خرچ نہیں کی جا رہی،کی چیمپئن شپ نئے کھلاڑیوں کو لانے کا باعث بنے گی، رمضان المبارک سپورٹس سیریز 2023ء سپانسرڈ ہے۔ صحت مند معاشرے میں کھیلوں کا اہم کردار ہے۔














