اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ورلڈریکارڈ بنانے والے مشہور پاکستانی امپائرعلیم ڈار کا 24 سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق معرف پاکستانی امپائر علیم ڈار نے میرپور میں بنگلا دیش اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخر میں کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ۔ واضح رہے کہ علیم ڈار نے 439 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرکے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا ہے ۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے علیم ڈار کو گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ وہ مسلسل 3 بار بیسٹ امپائر کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی امپائر ہیں۔
Bangladesh and Ireland players lined up in a guard of honour for umpire Aleem Dar 👏
He officiated in his last Test as an ICC Elite Panel umpire pic.twitter.com/4TftLkCA0V
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 7, 2023