اہم خبریں

سٹار کرکٹر شاداب خان کی کنٹونمنٹ بورڈ اسپتال راولپنڈی آمد

راولپنڈی (اے بی این نیوز) سٹار کرکٹر شاداب خان کی کنٹونمنٹ بورڈ اسپتال راولپنڈی آمد،سی ای او کینٹ بورڈ عمران گلزار و دیگر سمیت اسپتال کا دورہ کیا ، سی ای او کینٹ بورڈ راولپنڈی نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ شاداب یہاں آئے ۔ان جیسے ہیروز پر جتنا بھی فخر کیا جائے وہ کم ہے ۔ہمارے کرکٹرز بھی انسانیت کی خدمت والی سرگرمیوں پر پیش پیش ہوتے ہیں۔شاداب کو یہاں مدعو کیا انہوں نے مصروف شیڈول سے وقت نکالا ۔ہماری کوشش ہوتی ہے اس قسم کے لوگ آئیں اسپتال کی بہتری کیلئے کام ہو سکے۔شاداب راولپنڈی کینٹ کے رہائشی ہیں ہمارے لئے یہ بھی فخر ہے ۔ اس موقع پر شاداب خاننے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے یہاں بلانے کا شکریہ،آپ بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں،میں اس نوبل کاز کیلئے مدد کرتا رہوں گا یہاں آتا رہوں گا ۔ آپ صحت مند ہونگے تو پاکستان کا نام روشن کر سکیں گے ۔ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیںعمران خان بہت زیادہ کھیلنے کے بعد ہی سیاست کا سوچا جا سکتا ہےشعیب آختر کو پنڈی ایکسپریس کا نام عوام نے دیا کوشش ہو گی دیگر کرکٹر کو بھی یہاں لایا جائے ۔ پلاننگ کرکے اس نوبل کاز کو آگے لے کر جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں