میلبرن(نیوز ڈیسک)ڈیوڈ وارنر 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 14 ویں آسٹریلوی کرکٹر بن گئے، جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ ان کے کیریئر کا 100واں ٹیسٹ ہے۔ڈیوڈ وارنر نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا،آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، اسٹیو وا، ایلن بارڈر، شین وارن مارک وا اور گلین میگرا بھی 100 ٹیسٹ کھیلنے والے کرکٹرز کی فہرست کا حصہ ہیں،اس کے علاوہ این ہیلی، مائیکل کلارک، نیتھن لیون ڈیوڈ بون، جسٹن لینگر مارک ٹیلر میتھیو ہیڈن بھی 100 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ڈیوڈ وارنر سڈنی ٹیسٹ سے قبل کیریئر کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر اپنے ملک میں الوداعی ٹیسٹ کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔وارنر اگلے برس بھارت کے دورے اور ایشیز سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنے کے خواہشمند بھی ہیں۔