اہم خبریں

سابق فاسٹ بولر عمر گل کی خدمات پھر حاصل کر لی گئیں

لاہور( اے بی این نیوز     ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو ایک بار پھر سابق فاسٹ بولر عمر گل کی خدمات لینا پڑ گئیں۔عمر گل اس سے پہلے بھی افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں قومی باؤلنگ کوچ تھے، سابق کرکٹر 7 اپریل سے مجوزہ کیمپ میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل کا نام بولنگ کوچ کے طور پر سامنے آیا ہے تاہم وہ 14 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے اور انکی عدم موجودگی میں عمر گل باؤلنگ کوچ کے فرائض انجام دینگے۔

متعلقہ خبریں