کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ بنیں گے ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی طرف سے ثقلین مشتاق کو نیوزی لینڈ ٹیم کا کنسلٹنٹ بننے کی آفر ہوئی جسے مشاورت کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق قبول کرلیا، آئندہ ماہ ہونے والے پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں وہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے کہا کہ چاہتے ہیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف اچھا کھیلے ،اس لئے ثقلین مشتاق کی خدمات چاہئے،پاکستان ٹیم کو ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا ۔
