اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی دلہا بننے اور ان کی ہونے والی دلہن مزنا مسعود ملک کی پہلی جھلک سامنے آگئں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی دلہا بننے اور ان کی ہونے والی دلہن مزنا مسعود ملک کی پہلی جھلک سامنے آگئی،حارث رؤف اور ان کی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کا نکاح آج اسلام آباد میں ہوگا۔اس مختصر تقریب میں دوست اور قریبی رشتے دار شریک ہوں گے تاہم رخصتی بعد میں کی جائے گی۔
تاہم اب حارث رؤف کی نکاح سے قبل تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اس موقعے پر سفید رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا ہے۔حارث رؤف اور ان کی دلہن کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل تاہم مزنا مسعود ملک کی دلہن بن نے کے بعد پہلی جھلک نجی بیوٹی سلون کے سوشل میڈیا پیچ کے ذریعے سامنے آگئی ہے۔نجی بیوٹی سلون کی جانب سے انسٹاگرام پر مختلف ویڈیو اور انسٹا اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مزنا مسعود ملک ہے۔سلون کے کیپشن میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔ایک ویڈیو میں مزنا کی مہندی دیکھی جاسکتی ہے جس میں انہوں نے حارث کے نام کا ایچ آر اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھوائی ہے۔