لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی آل راؤنڈر کارکردگی کے باعث قلندرز نے مسلسل دوسرے فائنل میں رضوان الیون کو1رنز سے شکست دی۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جیت پر اللہ ہ کا شکر ہے، ، آخری گیند پر کامیابی ملنے پر خوشی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا عاقب جاوید اور ثمین رانا کا ٹیم کو بنانے میں اہم کردار ہے۔ مجھے اعتماد دیا گیا، میں اس وقت بنا جب مجھے نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ سینئر محمد حفیظ جیسے کھلاڑی ٹیم میں تھے، مجھے لگا کہ اگر میں اوپر بیٹنگ کروں تو کچھ کر سکتا ہوں،خود آنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے یقین تھا کہ ایک دو شاٹ لگ گئے تو ہم دباؤ سے نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حارث رؤف دنیا کا بہترین بولر ہے، مجھے اس پر اندھا اعتماد رہتا ہے۔ اگر اس نے بائیس رنز دیے ہیں تو پھر بھی اچھے بولرز ہیں ان پر اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد زمان کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے اچھی بولنگ کی، پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ ہے جس میں بہت اچھے میچز ہوئے۔پی ایس ایل کے سارے میچ بہت اچھے تھے ، ٹیم کے سب کھیلاڑی ایک فیملی کی طرح ہیں ۔
