اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ ( آئی ٹی سی ) اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 18 مارچ سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور ایمپیٹس کے تعاون سے ٹینس مقابلوں میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، لیڈیز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 19 مارچ منعقد ہونگے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
