اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپنی بیٹی کے لیے شاداب خان کیو ں پسند کیا ، ثقلین مشتاق نے وجہ بتادی ۔تفصیلات کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ شاداب خان کی 2 عادتوں کو دیکھ کر میں نے اسے داماد کے طور پر قبول کیا، پہلی یہ کہ شاداب کی والدہ نے بتایا کہ بیٹے نے ان سے کہا کہ والدین میرے لیے رشتہ دیکھیں دوسری بات یہ کہ شاداب خان 5 وقت کا نمازی ہے، میں نے جتنا عرصہ اس کے ساتھ گزارا مجھے اس میں کوئی غلط بات نظر نہیں آئی۔
