اہم خبریں

اٹلی کشتی حادثہ ، قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچا دی گئی

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ منتقل کی جارہی ہے جس کے بعد ان کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں ہوگی۔ شاہدہ رضا کی عمر 27 سال تھی اور ان کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔واضح رہے کہ 26 فروری کو حادثے کا شکار ہونے والی شاہدہ رضا روزگار کی تلاش اور اپنے مفلوج بیٹے کے علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے سابق کھلاڑی شاہدہ رضا کی ہلاکت کو سانحہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں