ابوظہبی(نیوز ڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نئے سال کے ساتھ نئے کلب میں شامل ہونے کےلئے تیار۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ سالانہ 175 ملین پاؤنڈ کے بڑے معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو 2030 تک النصر کےساتھ معاہدہ کریں گے اور اس حوالے سے دستخط اور اعلان جلد کیا جائے گا۔ 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو معاہدے کے تحت ڈھائی سال سعودی کلب کے لیے کھیلیں گے جبکہ دیگر سال وہ بطور سفیر خدمات انجام دیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹار فٹبالر کے معاہدے کی رقم میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ بھی کیا جائے گا جو کہ مجموعی طور پر تقریباً 200 ملین یوروز ہوگی۔