راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں آج لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے 8 میں سے 6 میچز جیتے ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے یکساں 12،12 پوائنٹس ہیں، البتہ بہتررن ریٹ نے قلندرز کو ٹاپ پوزیشن کا حقدار بنایا ہوا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز پشاور زلمی کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاہین شاہ آفریدی نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر ٹیم کی مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی، باؤلرز نے 207 رنز بنوا دئیے جبکہ بیٹنگ میں حسین طلعت اور کپتان کے سوا کسی نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔
