راولپنڈی ( اے بی این نیوز )کرکٹ ٹیموں کی ہوٹل سے ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم آمد۔ٹریفک پولیس کیجانب سے فیض آباد سے6th روڈ تک ٹریفک ڈائیورشن لگنا شروع ہو گئی،ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران ٹریفک کو چند منٹوں کےلئے متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اس دوران فراہم کردہ متبادل روٹس کا استعمال کریں۔ براستہ فیض آباد اسلام آباد جانیوالے شہری ائیر پورٹ روڈ اور سید پور روڈ کا استعمال کریں۔کرکٹ میچ کے دوران ڈبل روڈ چوک سے9thایونیو تک روڈ مکمل طور پر بند ہو گی۔ایف ایم88.6اور آفیشل سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ بالمحہ آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔شہری کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کےلئے15سے 20منٹ کا اضافی وقت رکھ کر سفر کریں۔
