لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8 میں خواتین کی دو ٹیموں کے درمیان 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے نمائشی میچز کیلئے امازون اور سپر ویمن کے نام سے ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جن کی قیادت بسمہ معروف اور ندا ڈار کریں گی۔ 8 مارچ کا ٹی ٹوئنٹی میچ ویمنز ڈے کی مناسبت سے رکھا گیا ہے جس میں ویمن امپاورمنٹ پر آگاہی دی جائے گی۔ پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے10 مارچ کو دوسرا نمائشی میچ کھیلا جائے گا جبکہ ہفتہ 11مارچ کو تیسرا اور آخری نمائشی میچ سرکل ویمن کے تعاون سے تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کھیلا جائے گا۔















