اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹسمین محمد حارث نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم ہر ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے،ابھی پانچ میچ رہتے ہیں،کم بیک کر سکتے ہیں،اگلے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، بابر اعظم سے ٹپ لیتا رہتا ہوں،کوچز سے بھی رہنمائی لے رہا ہوں،پشاور کے شائقین کرکٹ میچ دیکھنے اور سپورٹ کرنے کیلیئے پنڈی آئینگے،ٹیم کو جہاں پہ ضرورت ہومیں ہر اس نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم ہر ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے،ابھی پانچ میچ رہتے ہیں،کم بیک کر سکتے ہیں،اگلے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے،میں اپنی کارکردگی سے بھی مطمئن ہوںاور اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوششچ کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے ٹپ لیتا رہتا ہوں،کوچز سے بھی رہنمائی لے رہا ہوں،پشاور کے شائقین کرکٹ میچ دیکھنے اور سپورٹ کرنے کیلیئے پنڈی آئینگے،ٹیم کو جہاں پہ ضرورت ہومیں ہر اس نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں،ہم اپنے ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ سے فائدہ اٹھائینگے۔محمد حارث نے کہا کہ بابر اعظم کیساتھ بطور اوپنر کھیلنے میں مزہ آتا ہے،اس سے سیکھ بھی رہا ہوں،باؤلنگ میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشش کررہے ہیں،جس طرح کا بھی میچ ہوگا بھرپور پرفارمنس دینگے۔















