سڈنی(نیوزڈیسک)سیرینا ولیمز کی بڑی بہن امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز ایک بار پھرآسٹریلوی اوپن میں واپس آ گئیں،میں اس مرتبہ آسٹریلین اوپن کھیلوں گی۔تفصیلات کے مطابق وینس ولیمز 42 برس کی عمر میں آسٹریلوی اوپن کھیلیں گی، وہ 22 ویں مرتبہ اس ایونٹ میں شریک ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وینس ولیمز نے پہلی مرتبہ 1998ء میں آسٹریلین اوپن میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں اس مرتبہ آسٹریلین اوپن چمپئن شپ کھیلوں گی ،آسٹریلیا میں ہمیشہ مجھے بہت سپورٹ ملی ہے۔