لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 11 اگست سے ملتان میں ہوگا۔ ڈومیسٹک سیزن کے شروع میں نیشنل چیمپئنز کپ لسٹ اے اور ڈیپارٹمنٹل ون ڈے ٹورنامنٹ ہوں گے۔ ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول میں2027کے ورلڈکپ کی تیاریوں کا بھی پلان کیاگیاہے
ڈومیسٹک سیزن کے شروع میں نیشنل چیمپئنز کپ لسٹ اے اور ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ ہوں گے، ریڈبال ٹورنامنٹس میں قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈون اورگریڈٹوگولڈ اور سلور ہوں گے۔
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو گولڈ اور سلور تینوں 12 ستمبر کو شروع ہوں گے۔ قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور سلور دونوں 1 نومبر کو شروع ہوں گے، قائد اعظم ٹرافی گولڈ میں 8 جبکہ سلور میں 12 ٹیموں شرکت کریں گی۔ قائد اعظم ٹرافی کی دونوں ڈویژنز فرسٹ کلاس ہوں گی،1ٹیم کی ریلیگیشن،1کی پروموشن ہوگی۔
پی سی بی نے 16 ریجنز کی 18 ٹیموں کی تعداد کو بڑھا کر 20 کردیا، سیالکوٹ ریجن اور پشاور ریجن کی لاہور اور کراچی کی طرح دو دو ریجنل ٹیمیں ہوں گی۔
نیشنل ٹی20کپ سلور اور گولڈ کے دونوں ٹورنامنٹس 5 فروری سے 6 مارچ تک لاہور میں ہوں گے، پی سی بی انڈر 19 کرکٹرز کیلئے تین روزہ میچوں کا ٹورنامنٹ بھی کروائے گا۔ نیشنل انڈر 19 کپ اور نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے پانچ دسمبر تک ہوں گے۔
نیشنل انڈر 15 ون ڈے کپ اکتوبر اور نومبر، جبکہ انڈر 17 ٹو ڈے ٹورنامنٹ نومبر اور دسمبر میں ہوگا، ڈسٹرکٹ چیلنج لیگز، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 اور انٹر ڈسٹرکٹ سینئر اپنے معمول کے مطابق ہوں گے۔















