ملتان (نیوزڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔نسیم شاہ کو غلط ہیلمٹ پہننے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔نسیم شاہ نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے بجائے کسی دوسرے ایونٹ کا ہیلمٹ پہن لیا تھا۔جرمانہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت عائد کیا گیا۔