لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 17 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے، کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جنوری سے تیس جون تک ہوگا۔اعلان کردہ کنٹرکٹ کے مطابق اے کیٹیگری کے بدر منیر اور مطیع اللہ کو ماہانہ 20 ہزار اعزازیہ ملے گا۔بی کیٹیگری میں نثارعلی،معین اسلم،محسن خان اور فیصل محمود کو 17 ہزار روپے ملیں گے۔کنٹریکٹ کے مطابق سی کیٹیگری کے 10 کرکٹرز کو ماہانہ 15 ہزار ادا کیے جائیں گے۔