کراچی(نیوزڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیسویں سالگرہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ نے ہوٹل میں منائی۔نسیم شاہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنی ٹیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی سالگرہ کی تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان، ہیڈ کوچ معین خان اور کپتان سرفراز احمد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ بولنگ کوچ عمر گل، نبیل ہاشمی، جیسن رائے کے علاوہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ آج ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔