لاہور (نیوزڈیسک)پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم پر جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا۔اپنے بیان میں جاوید آفریدی نے کہا کہ 10 فیصد میچ فیس صدقہ ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پشاور زلمی پر جرمانہ لگایا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جبکہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے ہرایا تھا۔