اہم خبریں

آج ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں مدمقابل

لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
آج ایونٹ میں ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگز مین آمنے سامنے ہوں گی، میچ شام 7 بجے لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دنیا میڈیا گروپ ملتان سلطانز کا میڈیا پارٹنر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث متاثر ہوا۔

مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوانئٹ دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کے اعلان کے بعد نیتن یاہو جنگ بندی کے لئے تیار

متعلقہ خبریں