اہم خبریں

پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کردیا گیا

لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کل سے فروخت ہونے والے پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کو شائقین نجی کوریئر سروس کی ویب سائٹ سے آن لائن خرید سکیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 کے میچز پہلی بار 6 وینیوز پر کھیلے جائیں گے اور اس مرتبہ دو ٹیموں کا اضافہ ہونے کے بعد اب 8 ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا اغاز 26 مارچ کو لاہور سے ہوگا جہاں پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: دبئی ایئرپورٹ کی بندش ، ایمریٹس ایئرلائنز کا بڑا اعلان

متعلقہ خبریں