مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی

سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کر لیں انہوں نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف 74ویں میچ میں اپنے نام کیا۔ مچل اسٹارک 107 ون ڈے میچوں میں 211 وکٹیں بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔مچل اسٹارک سے پہلے 6 آسٹریلوی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ آنجہانی لیگ اسپنر شین وارن نے آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں اپنے نام کیں۔ انہوں نے 145 میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔فاسٹ بالر گلین میگرا نے 124 میچوں میں 563 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اسپنر نیتھن لیون 113 میچوں میں 454 جب کہ ماضی کے مقبول فاسٹ بالر ڈینس لِلی 70 میچوں میں 355 آوٹ کر چکے ہیں۔فاسٹ بالر مچل جانسن نے 73 میچوں میں 313 اور بریٹ لی نے 76 میچوں میں 310 وکٹیں لیں۔