لاہور(اے بی این نیوز) پرو ہاکی لیگ کے آسٹریلیا میں دوسرے مرحلے میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص رہائش اور خوراک کے معاملے پر ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر ہاکی فیڈریشن آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ کے دوران کھلاڑیوں کی رہائش اور خوراک کے اصل ذمہ داروں کے بارے میں حقائق سے پردہ چاک کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے بروقت ادائیگی نہ کرنے ہوٹل کی بکینگ کینسل ہونے سے مشکلات پیش آنے سے متعلق انکشافات کریں گے۔
امکان ہے کہ طارق بگٹی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف وزیراعظم شہباز شریف سے اصل قصور واروں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کریں گے۔
مزید پڑھیں۔میاں نواز شریف 23 فروری کو آزاد کشمیر کا دو روزہ دورہ کریں گے















