کولمبو(اے بی این نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے ڈو آر ڈائی میچ میں ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا 35واں میچ سنہالی اسپورٹس کلب میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نمیبیا کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا اور
ابرار احمد کی جگہ خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم بڑا اسکور بنا کر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں، ہم کافی وقت سے یہاں ہیں ہم پر پریشر نہیں ہے۔
پاکستان اور نمیبیا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اب تک صرف ایک بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں، جس میں گرین شرٹس نے واحد فتح حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں وفاقی اداروں کے اوقات کار کا اعلان















