کولمبو(اے بی این نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ سے قبل فضا ایک بار پھر کشیدہ دکھائی دے رہی ہے۔
بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار ہے، جس کے اثرات کھیل کے میدان تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ہینڈ شیک نہ ہونے کا امکان ہے، ہینڈ شیک نہ کرنے کا فیصلہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔
کرکٹ حلقوں نے بھارتی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈ شیک نہ ہونے سے کرکٹ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہینڈ شیک نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ہنگو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے















