اہم خبریں

سوریا کمار یادیو کی عثمان طارق کے انداز میں بولنگ، ویڈیو وائرل

کولمبو(اے بی این نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں ہونے والا ہے۔

اس ہائی وولٹیج میچ سے پہلے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا بولنگ کروانے کا انداز خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

بھارتی بیٹرز عثمان طارق کے بولنگ کے منفرد انداز کی وجہ سے پریشان ہیں اس لیے اُنہوں نے نیٹ سیشن کے دوران پاکستانی اسپنر کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس بھی کی۔

یہاں تک کہ بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نیٹ میں ٹریننگ کے دوران اپنی ٹیم کے بیٹرز کے لیے خود اسپنر بن گئے اور عثمان طارق کے انداز میں بولنگ کرواتے نظر آئے۔
دریں اثنا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوسکتا ہے .

سوریا کمار یادیو کی پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے انداز میں بولنگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے کل 16 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں