کولمبو ( اے بی این نیوز ) ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اچھی پرفارمنس دکھانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان مرزا کی جگہ عثمان طارق کو آج کے میچ کے لیے شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ سابق پاکستانی فاسٹ بولر احسان عادل آج امریکا کی جانب سے میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف حاصل کی گئی کامیابی آج بھی ٹیم کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے اور اسی اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات ہو گئی















