اہم خبریں

کرکٹر زکی نظریں کہاں کہان پر،سب نے اپنی اپنی منزلیں تلاش کر لیں،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) سابق پاکستانی کرکٹر کی غیرملکی ٹیم میں شمولیت کا امکان، انگلینڈ کی نمائندگی کے اہل ہو گئے۔پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر، جنہیں قومی ٹیم میں محدود مواقع مل سکے، اب انگلینڈ کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی گزشتہ تین برسوں میں اپنی سابقہ قومی ٹیم کی نمائندگی نہ کرے تو وہ کسی دوسرے ملک کے لیے کھیل سکتا ہے، اور ظفر گوہر اس شرط پر پورا اترتے ہیں۔

ظفر گوہر نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا۔ انہوں نے 2015 میں اپنا واحد ون ڈے جبکہ 2021 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ ٹیسٹ ڈیبیو کے چند ماہ بعد ہی وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے انگلینڈ منتقل ہو گئے، جہاں انہوں نے گلوسٹرشائر کے ساتھ معاہدہ کیا اور بعد ازاں وہیں مستقل رہائش اختیار کر لی۔

31 سالہ ظفر گوہر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے لیے کھیلنے کا خیال ان کے ذہن میں انگلینڈ منتقلی کے بعد سے موجود تھا۔ ان کے مطابق اس وقت ان کی مکمل توجہ کاؤنٹی کرکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے پر ہے کیونکہ محنت اور نتائج ہی وہ عوامل ہیں جو ایک کھلاڑی کے اختیار میں ہوتے ہیں۔

انگلینڈ میں اسپن بولنگ کے حوالے سے کافی عرصے سے بحث جاری ہے۔ نوجوان اسپنر شعیب بشیر کو گزشتہ سال ایک ابھرتے ہوئے آپشن کے طور پر دیکھا گیا، تاہم حالیہ ایشز سیریز میں انہیں موقع نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب تجربہ کار اسپنر جیک لیچ، جو 34 برس کے ہیں، 2024 کے آخر میں پاکستان کے دورے کے بعد سے کسی ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔

ظفر گوہر کا ماننا ہے کہ انگلش کنڈیشنز میں طویل عرصے تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ انہیں انگلینڈ کے لیے ایک مفید اسپن آپشن بنا سکتا ہے، بشرطیکہ انہیں موقع دیا جائے۔

پاکستان کے لیے اپنے مختصر کیریئر پر بات کرتے ہوئے ظفر گوہر نے کہا کہ وہ قومی ٹیم تک پہنچنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، تاہم انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل اچھی کارکردگی کے باوجود انہیں زیادہ مواقع نہیں مل سکے۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی،جا نئے کیا شرط رکھی

متعلقہ خبریں