اہم خبریں

سیریز کا فاتحانہ آغاز ،پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

دمبولا (اے بی این نیوز        )دمبولا میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ قومی ٹیم نے 129 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کر لیا اور میچ میں مکمل برتری دکھائی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 128 رنز بنائے۔ پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سلمان مرزا اور ابرار احمد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میزبان بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔

جواب میں پاکستان کی بیٹنگ بھی متوازن نظر آئی۔ صاحبزادہ فرحان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز اسکور کیے اور نمایاں بیٹر رہے۔ صائم ایوب نے 24 جبکہ سلمان علی آغا نے 16 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جس سے ٹیم کا اعتماد مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ شائقین کرکٹ اس کامیابی کو آئندہ میچز کیلئے خوش آئند قرار دے رہے ہیں، جبکہ سیریز کے باقی مقابلوں میں مزید سنسنی کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :مستحق طلبہ کے لیےپاکستان بیت المال کا بڑا اعلان،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں