اہم خبریں

پی ایس ایل کی2نئی ٹیموں کی نیلامی کل اسلام آبادمیں ،10کمپنیوں کےدرمیان مقابلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کل اسلام آباد میں ہوگی۔ نیلامی شام 4 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی، جس میں دلچسپی رکھنے والی 10 کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پی ایس ایل کے ایونٹ کو مزید وسیع کرنے کے لیے سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی جائے گی۔ نئے سیزن کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہوگا اور یہ 3 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔

نیلامی کے نتائج اور نئی ٹیموں کے انتخاب سے لیگ میں مزید مسابقت اور شائقین کے لیے دلچسپی بڑھنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں :موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں