اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں جسپریت بمرا پہلے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دوسرے، جبکہ آسٹریلیا کے گس ایٹکنسن ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے دیگر بولرز میں شاہین آفریدی 24ویں، محمد عباس 28ویں اور ساجد خان 29ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، ہیری بروک دوسرے اور پاکستان کے سعود شکیل نویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جوش ٹونگ نے 13 درجے ترقی کرتے ہوئے 30ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ رینکنگ تازہ کارکردگی اور حالیہ میچز کے نتائج کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :یکم جنوری سے ایم ٹیگ کے بغیر کسی بھی گاڑی کا اسلام آباد میں داخل نہیں ہو نے دیا جائیگا















