اہم خبریں

کر کٹر شائقین کیلئے غمگین خبر،قومی کرکٹ سٹار کی زندگی میں اندھیرا، شریک حیات بارے اہم فیصلہ ،جا نئے کون

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے اہلیہ کرن اشفاق سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ عماد وسیم نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک بیان کے ذریعے کیا، جس کے بعد یہ خبر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

اپنی پوسٹ میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کافی غور و فکر اور گزشتہ چند برسوں کے دوران پیدا ہونے والے ایسے اختلافات، جو حل نہیں ہو سکے، کے باعث انہوں نے طلاق کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دائر کر دی ہے۔ انہوں نے عوام اور مداحوں سے اپیل کی کہ اس نازک مرحلے پر ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

قومی کرکٹر نے واضح طور پر کہا کہ آئندہ ان کی سابق اہلیہ کو ان کی شریکِ حیات نہ کہا جائے اور سوشل میڈیا یا دیگر پلیٹ فارمز پر پرانی تصاویر شیئر کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ باہمی احترام اور ذاتی سکون کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :عالمی شہرت یافتہ با اثر اداکار ہ کا انتقال

متعلقہ خبریں