دبئی (اےبی این نیوز )انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا جہاں پاکستان کی مضبوط کارکردگی نے بھارت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔ بڑے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور صرف 68 رنز پر اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ اوورز میں 348 رنز کا بڑا ہدف بھارت کے سامنے رکھا۔ قومی بیٹسمینوں نے اعتماد کے ساتھ شاٹس کھیلے جبکہ رنز کی رفتار پورے میچ میں برقرار رہی، جس کی بدولت اسکور بورڈ پر ایک بڑا مجموعہ سجایا گیا۔
جواب میں بھارتی ٹیم کو پاکستانی بولرز کی نپی تلی اور جارحانہ بولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور اسکور پر دباؤ بڑھتا چلا گیا۔ ابتدائی اوورز میں ہی اہم کھلاڑی آؤٹ ہو گئے جس سے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔
فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی ہے اور شائقین کو ایک یادگار مقابلے کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں :آپریشن بنیان المرصوص میں اللّٰہ کی مدد آتے ہوئے دیکھی اور محسوس کی، فیلڈمارشل















