دبئی ( اے بی این نیوز )دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا، جسے قومی انڈر 19 ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے شاندار 69 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ عثمان خان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ 21 دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کرکٹ شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اس فتح کو مستقبل کی کرکٹ کے لیے ایک خوش آئند اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ فائنل میں ایک اور سنسنی خیز پاک بھارت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :ہفتے اور اتوار کی چھٹی بند















