اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے سیزن آٹھ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج شالامار باغ لاہور میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ایٹ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کی رونمائی آج شالامار باغ لاہورمیں ہوگی،تقریب میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی اور چھ فرنچائزز مالکان شرکت کریں گے،پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں شائے گل، فارس شافی، عاصم اظہر اور عبداللہ صدیقی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔















