کراچی ( اے بی این نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ جاری تنازع کے بعد علی ترین نے ملتان سلطانز چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ علی ترین نے کہا کہ اگر اصولوں پر سمجھوتہ کرنا پڑے تو الوداع کہنا بہتر ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ ٹیم کو دباؤ میں نہیں رکھنا چاہتے اور ملتان سلطانز ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہی ہے۔ علی ترین نے جنوبی پنجاب کی نمائندگی کو اپنی پہچان اور فخر قرار دیا اور کہا کہ ملتان سلطانز صرف ایک ٹیم نہیں، بلکہ جذبات کا نام ہے۔
علی ترین نے مزید کہا کہ مالی نقصان کے باوجود وہ ٹیم چھوڑنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچے، اور جو بھی آئندہ ٹیم سنبھالے گا، اسے ان کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ٹیم کسی مالک کی نہیں بلکہ جنوبی پنجاب اور شائقین کی ملکیت ہے۔
مزید پڑھیں :سوئی ناردرن گیس کمپنی کے دعوے ٹھس، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بچے بغیر ناشتے کے سکول جا نے پر مجبور















