راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کا آغاز ٹاس کے ساتھ ہوگیا، جہاں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
زمبابوے کے کپتان کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور امید ہے کہ یہاں بڑے رنز بنیں گے۔ ان کے مطابق ٹیم کا ہدف مضبوط مجموعہ کھڑا کرنا ہے تاکہ حریف پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
سری لنکن کپتان نے گفتگو میں کہا کہ یہ میچ ان کے لیے بھی انتہائی اہم ہے اور ٹیم جیت کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ٹیم نے متوازن حکمتِ عملی تیار کی ہے اور وہ بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو سختی سے مسترد کر دیا















