راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پاکستان نے زمبابوے کے خلاف میچ کے لیے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ وہ زمبابوے کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے اور آج میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور پچھلے میچ میں سری لنکا کے خلاف پرفارمنس شاندار رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر قومی ٹیم آج جیت حاصل کرتی ہے تو فائنل میں پہنچ جائے گی۔
مزید پڑھیں :جڑانوالہ، غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج ، مسلم لیگ ن آگے















