راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) سہ ملکی ٹی20 سیریز کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے 148 رنز کا ہدف عمدہ بیٹنگ کے ساتھ 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
پاکستان کی اننگز میں فخر زمان نے 45 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر ٹیم کی بنیاد مضبوط کی، جبکہ عثمان خان نے 37 رنز کی شاندار اننگز سے فتح کو آسان بنایا۔ اس کے برعکس سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا سکے اور کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل زمبابوے کی بیٹنگ لائن کو پاکستانی بولرز نے سخت دباؤ میں رکھا۔ محمد نواز دو شکار لے کر نمایاں بولر رہے، جنہوں نے اہم لمحات میں وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں :بھارتی سپانسپرڈ 23خوارج ہلاک















